اچھا استاد روشن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے :رانا ثنا اﷲ

اچھا استاد روشن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے :رانا ثنا اﷲ

اساتذہ محنت کو شعار بنائیں:ترقی پانیوالے اساتذہ کو لیٹر تقسیم کرنے پر خطاب

فیصل آباد(اے پی پی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 725 سے زائد ترقی پانے والے اساتذہ کو تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعظم سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اﷲ تھے جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر(ایجوکیشن)عبدالکریم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری ایجوکیشن) محمد وسیم ساجد سمیت تعلیمی افسروں اور  اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رانا ثنا اﷲخان نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی گریڈ15 کے مردوخواتین اساتذہ اور ای ایس ٹی سے بطور ایس ایس ٹی گریڈ16 میں ترقی ملنے والوں میں پروموشن لیٹر تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ قوم کے مستقبل کے معمارہیں اس لیے آئندہ سروس میں بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔ ایک اچھا استاد دراصل ایک روشن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری ایجوکیشن) محمد ذاکر، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے نمائندگان نزاکت خان بلوچ اور شعیب رسول نے بھی شرکت کی۔پروموٹ ہونے والے اساتذہ میں محمد تنویر اسلم، محمد ہارون رفیق،میاں محمد اشفاق،مسعود انور،عبد الوحید ودیگر شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں