سی ایس ایس نتائج:صرف 2.67امیدوارکامیاب

سی ایس ایس نتائج:صرف 2.67امیدوارکامیاب

12792 امیدواروں کی شر کت ، 355 نے تحریری امتحان پاس کیا

اسلام آباد، لاہور (اپنے رپورٹر سے ، خبر نگار) سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،کامیابی کی شرح صرف 2اعشاریہ 67 فیصد رہی، امتحان میں  12792 امیدوار شریک ہو ئے صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ،ایف پی ایس سی کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین امیدوار شامل ہیں ، نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن اسید رفیق ، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی ۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس میں ایلوکیشن دی گئی ہے ، تاہم اس بار ٹاپ 30 میں سے کسی امیدوار کو فارن سروس میں ایلوکیشن نہیں مل سکی۔ ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب ، دو کا سندھ، دو کا خیبرپختونخوا اور تین کا بلوچستان سے ہے ۔ نتائج کو ملک کے مقابلہ جاتی امتحانی نظام میں سخت معیار اور محدود کامیابی کی شرح کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں