ایران کی پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

ایران کی پاکستانی جہاز کو آبنائے  ہرمز سے گزرنے کی اجازت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود ایرانی پاسداران انقلاب نیوی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز ‘خیرپور’ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

 جہاز کویت کی بندرگاہ سے 8 کروڑ لٹر ڈیزل لے کر روانہ ہوا اور ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کی جانب گیا۔ بعد ازاں جہاز نے کراچی پورٹ کی جانب رخ کیا۔ ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستانی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کرنا اہم پیش رفت ہے ، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے ،جہاز دو سے تین دن میں کراچی پورٹ پر پہنچے گا۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی آمد سے ملک میں تیل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں