نارمل پاسپورٹ ڈلیوری کی مدت میں کمی،14 دن کر دی گئی

 نارمل پاسپورٹ ڈلیوری کی مدت  میں کمی،14 دن کر دی گئی

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے نارمل پاسپورٹ کی ڈلیوری کی مدت 21 سے کم کرکے 14 دن کر دی، پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک بھی دیدیا۔

جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں ۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نارمل پاسپورٹ ڈلیوری 21 دن سے کم کرکے اب 14 کر دی ، پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہو گا،کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی،پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کیلئے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔ وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نارمل پاسپورٹ پہلے 21 روز میں ڈلیور کیا جاتا تھا جبکہ اب 14 روز میں ڈلیور کیا جائے گا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں