جُوس میں غلط پر وڈکٹ کینسر کا باعث بن رہا ، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

جُوس میں غلط پر وڈکٹ کینسر کا باعث بن رہا ، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

2021میں جوس میں خالص آم کے استعمال پر پابندی لگی ،نمائندہ مینگو فورم وزارت صحت ،پی ایس کیو سی اے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی حکام آ ئندہ اجلاس میں طلب

 اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی غفلت کے باعث جوس بنانے والی کمپنیاں ایسا پروڈکٹ جوس میں استعمال کر رہی ہیں جس سے کینسر ہو رہا ہے ۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید حسین طارق کی زیر صدارت این اے آر سی میں ہوا۔ کمیٹی کو ملتان مینگو گروورز ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک جہانزیب نے بتایا کہ اتھارٹی کی غفلت کی بنا پر جوس کی تیسری کیٹیگری متعارف کرائی گئی اور دو ہزار اکیس میں حکومت پاکستان نے جوس میں خالص آم کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

مینگو فورم کے نمائندہ نے کہا کہ جوس بنانے والی کمپنیاں ایسا پروڈکٹ جوس میں استعمال کر رہی ہیں جس سے کینسر پھیل رہا ہے ۔ کمیٹی نے اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت صحت ،پی ایس کیو سی اے ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بلالیا۔ کمیٹی کو وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ افغانستان روٹ بند ہے ایران کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے چین ہی آلو کی برآمد کیلئے متبادل روٹ ہو سکتا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر دبئی بند ہے تو عمان کی بندر گاہ استعمال کرتے ہوئے برآمدات جاری رکھی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں