وفاقی آئینی عدالت :انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ سیون ای سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ

  وفاقی آئینی عدالت :انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ سیون ای  سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ سیون ای سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، تصوراتی آمدن پر ٹیکس کی آئینی حیثیت پر فریقین کے تفصیلی دلائل مکمل ہوگئے۔

 چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،وفاق نے موقف اختیار کیا کہ سیون ای غیر منقولہ جائیداد پر بالواسطہ ٹیکس ہے ، دفعہ سیون ای پارلیمنٹ کے آئینی اختیار کے تحت جائز ٹیکس ہے ،تصوراتی آمدن کا اصول ٹیکس قانون میں تسلیم شدہ قانونی فکشن قرار دیا گیا، آرٹیکل 25 کی مبینہ خلاف ورزی پر بھی عدالت میں دلائل پیش کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں