پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر میاں احسان الحق انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر  میاں احسان الحق انتقال کر گئے

لاہور(آئی این پی،این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ، سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے ۔

احسان الحق کی نماز جنازہ جامع مسجد، بلاک اے ، مسلم ٹاؤن، لاہور میں ادا کی گئی ۔میاں احسان الحق پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما تھے ، انہوں نے پارٹی کے لیے طویل خدمات سرانجام دیں۔ ا نہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر عوامی نمائندگی کی۔ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤ ں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں