صدر نے پی آئی اے کنورژن ریپیل آرڈیننس کی منظوری دیدی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن)(ریپیل) آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی۔آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے ۔
ان میں کراچی پی آئی اے پلینیٹیریم (Planetarium) ، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم ، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی اراضی، پشاور میں حیات آباد فیز ٹو میں واقع اراضی پر پی آئی اے پلینیٹیریم کراچی کے کے ڈی اے سکیم I میں واقع فٹبال گراؤنڈ، لاہور میں ایمپرس روڈ پر واقع دیال سنگھ مینشن میں دفتر اورکراچی میں کشمیر روڈ پر واقع جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کی اراضی شامل ہے ۔