فیول سٹیشنزکیلئے ریلوے اراضی 21سالہ لیزپردینے کافیصلہ

فیول سٹیشنزکیلئے ریلوے اراضی 21سالہ لیزپردینے کافیصلہ

اراضی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اوران کے مجازڈیلرزکودی جائے گی،فہرست تیار گولڑہ سٹیشن یارڈ ،اسلام آباد اور راولپنڈی ریزرویشن آفس بھی شامل،ریڈامکو

 راولپنڈی(خاورنوازراجہ)ریلوے اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی (ریڈامکو)نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلوے کی اراضی پر فیول سٹیشنز کے قیام کے لیے اراضی لیزپردینے کا فیصلہ کیا ہے یہ منصوبہ وزارتِ ریلوے کے تحت شروع کیا جا رہا ہے ، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ان کے مجاز ڈیلرز کو 21 سالہ لیز پر اراضی دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت فیول سٹیشنز کے ساتھ الیکٹرک وہیکل (EV)چارجنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ریڈامکو کی فہرست کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گولڑہ سٹیشن یارڈ ،اسلام آباد اور راولپنڈی ریزرویشن آفس بھی شامل ہیں، ان سائٹس کے لیے سرمایہ کاروں سے لاکھوں روپے کی کمٹمنٹ فیس اور سالانہ کرایہ کی پیشکش طلب کی گئی ہے ، جبکہ کرایہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ راولپنڈی ریزرویشن آفس کے لیے کمٹمنٹ فیس اور سالانہ کرایہ دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ رکھا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں