پوری قوم جذبے سے سرشار
کراچی (سٹاف رپورٹر، خبر ایجنسیاں) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے معرکہ حق میں دشمن کے خلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔
کراچی میں ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم جذبے سے سرشار ہے اور پاکستانی عوام نے ثابت کر دیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا معرکہ حق میں دشمن کے خلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارت نے پراکسی وار شروع کی اور پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 8 سے 10 مئی تک تین روزہ جشن فتح منانے کا اعلان کر دیا، جن میں ریلیاں، عوامی اجتماعات اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔