بھار ت رافیل طیاروں کی تباہی سے رسوا
لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص محض فوجی کارروائی نہیں۔۔۔
بلکہ حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا،ہماری بری، بحری، فضائی اور سائبر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ۔معرکہ حق کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی نے اسے دنیا بھر میں رسوا کر دیا۔