سہیل آفریدی کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ،شیخ ادریس کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی

سہیل آفریدی کا مولانا فضل الرحمن  سے رابطہ،شیخ ادریس کے قاتلوں کی  جلد گرفتاری کی یقین دہانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ،ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمن سے شیخ ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ نے شیخ ادریس شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے فضل الرحمن کو شیخ ادریس کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں