پاک ، سری لنکا انسداد دہشتگردی مشق تربیلا میں کامیابی سے مکمل

پاک ، سری لنکا انسداد دہشتگردی مشق تربیلا میں کامیابی سے مکمل

مشق دو ہفتے جاری رہی،مقصد انسداد دہشتگردی صلاحیتیں بہتر بنانا تھا،آئی ایس پی آر

 راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مشترکہ فوجی مشق شیک ہینڈز-II تربیلا میں کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشترکہ مشق 27 اپریل 2026 کو شروع ہوئی تھی جس میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سری لنکا سے میجر جنرل اجیتھ ابے وردانا بھی تقریب میں موجود تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، باہمی تعاون اور اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، ڈرلز ، تکنیک کو مزید بہتر بنانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں