آپریشن بنیان مرصوص مظفر آباد میں یوم تشکر تقریب ، افواج پاکستان کو خراج تحسین

 آپریشن بنیان مرصوص مظفر آباد میں یوم تشکر تقریب ، افواج پاکستان کو خراج تحسین

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) معرکۂ حق آپریش بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر مظفرآباد میں یومِ تشکر کی مرکزی تقریب ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور تھے، تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن، صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری محمد یاسین، وزرا وزیر میاں عبدالوحید، یاسر سلطان، بازل علی نقوی، نبیلہ ایوب ، چیف سیکرٹری ، آئی جی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی ،تقریب میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر اور کمانڈنگ آفیسر چنار ڈویژن نے شہداء کے ورثا میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں