انسانیت کیلئے ہلال احمر کی خدمات لائق تحسین، صدر زرداری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی یومِ ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کیلئے ہلال احمر کی خدمات لائق تحسین ہیں۔۔۔
میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ تحریک کے مخلص رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں، بالخصوص پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو انسانیت کی خدمت کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ موجودہ چیلنجز کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ حکومتی اداروں، انسانی ہمدردی کی تنظیموں اور مقامی برادریوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا حکومتِ پاکستان ہلال احمر سمیت انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہے ۔ آئیے ہم سب مل کر ایک صحت مند، محفوظ اور باوقار پاکستان کی تعمیر کیلئے کام کریں۔