صبح 8 یا 9 بجے کاروبار کا آغاز، شام تک سرگرمیاں سمیٹ لی جائیں،خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کاروبار کا آغاز صبح 8 یا 9 بجے کیا جائے اور کاروباری سرگرمیاں سہ پہر یا شام کے ابتدائی حصے تک سمیٹ لی جائیں۔۔۔
ہمارے ہاں بھی تقریباً 10 سے 12 سال پہلے تک یہی معمول رائج تھا،اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ایک ایسا ملک جو بجلی چوری، توانائی کی قلت، امن و امان کے مسائل اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا شکار ہو، وہ دوپہر سے آدھی رات کے بعد تک جاری رہنے والے بازاروں کے اوقات کی عیاشی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔