حمزہ شہباز سے علی ڈار کی ملاقات، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز ایجنسیاں) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و سینئر رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔
جس میں پاکستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مو ثر بنانے ، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے ۔ اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور عوامی سہولیات میں بہتری کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔