خیبرپختونخوا میں آپریشن ،بھارتی سپانسرڈ 5فتنہ الخوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں آپریشن ،بھارتی سپانسرڈ 5فتنہ الخوارج ہلاک

ضلع ٹانک میں 4اور ڈیر ہ اسماعیل خان میں1 دہشتگرد جہنم واصل :آئی ایس پی آر

راولپنڈی،اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ،نامہ نگار)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں2 کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسرڈ 5 فتنہ الخوراج کو جہنم واصل کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ا نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیے ۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے میں کیا گیا جہاں دورانِ کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں 4 شرپسند جہنم واصل ہوئے ،اِسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ، علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں