قومی کینابس پالیسی تیار، قبائلی قیادت،حکومت میں اتفاق رائے قائم

قومی کینابس پالیسی تیار، قبائلی قیادت،حکومت میں اتفاق رائے قائم

کینابس کنٹرول اتھارٹی اور قبائلی وفد کے درمیان مشترکہ مشاورتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کینابس آمدن قبائلی علاقوں میں تعلیم، صحت،انفراسٹرکچر پر خرچ ہوگی ،ڈی جی سی سی آر اے

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کاشت کو قانونی ، منظم اور شفاف معاشی سرگرمی میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ ریاستی اداروں اور قبائلی قیادت نے مشترکہ مشاورت، ریگولیشن اور مقامی شمولیت کے ذریعے ایسے فریم ورک پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد مقامی کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ، معاشی مواقع کی فراہمی اور کینابس سے وابستہ منفی تاثر کو قانونی و صنعتی تناظر میں تبدیل کرنا ہے ۔کینابس کنٹرول اتھارٹی اور قبائلی وفد کے درمیان مشترکہ مشاورتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا،اسلام آباد میں کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سی سی آر اے ) کی جانب سے وادی تیراہ سے آئے قبائلی عمائدین، مشران اور مقامی نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دی گئی جس میں ریاست اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان تعاون، شفاف ریگولیشن اور معاشی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کا استقبال ڈی جی سی سی آر اے میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان نے سینئر حکام کے ہمراہ کیا۔ ڈی جی سی سی آر اے میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان نے کہا کہ قومی کینابس پالیسی تقریباً ڈیڑھ سال کی مشاورت، تفصیلی غور و فکر اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں و قومی معاشی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ کینابس آمدن قبائلی علاقوں میں تعلیم، صحت،انفراسٹرکچر پر خرچ ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں