معرکہ حق یوم تشکر ، خطبات جمعہ میں افواج کو خراج تحسین

معرکہ حق یوم تشکر ، خطبات  جمعہ میں افواج کو خراج تحسین

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان مر صوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔

یوم تشکر منانے کا فیصلہ قومی علماء و مشائخ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ملک بھر میں علماء کرام مشائخ عظام نے خطبات جمعہ میں افواج پاکستان کے جرات مند جری جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سردار یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف، سپہ سالار سید عاصم منیر ، افواج پاکستان کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہماری افواج نے جذبہ ایمانی کی طاقت پر اپنے سے دس گنا بڑی طاقت کو نہ صرف شکست دی بلکہ اس کا غرور بھی خاک میں ملا دیا ۔قومی علماء و مشائخ کونسل کے اراکین مو لانا قاری حنیف جالندھری، علامہ عارف واحدی، مولانا علی ابو تراب، مفتی ضمیر ساجد سمیت دیگر علماء کرام نے خطبات جمعہ میں افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ علماء کرام نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے تاریخ رقم کی ، اور دنیا کو دکھا دیا کہ جو قوم جذبہ ایما ن رکھتی ہو ا سے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں