چین کا 52رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
وفد 14مئی تک رہے گا، اسلام آباد، لاہور، کراچی کے دوروں میں بی ٹو بی معاہدے کر یگا
اسلام آباد،لاہور( این این آئی)پاک چین تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر زبنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سی پیک کے تحت چین کا52رکنی اعلٰی سطح کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا، ہائی پروفائل چینی وفد کا دورہ 8سے 14مئی تک جاری رہے گا۔ پاک چین سی پیک منصوبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہے ۔چین کا تجارتی وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی کے دوروں میں بی ٹو بی معاہدے کرے گا، چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، انرجی سیکٹر میں اہم معاہدے کرے گا، وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل، بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے کرے گا۔ اعلیٰ سطح کے چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل، صنعتی آلات کے معاہدے بھی ہوں گے ۔ چینی وفد سے اہم ملاقات میں جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔