چاغی :خوفناک ٹریفک حادثہ،11افراد جاں بحق،4شدید زخمی

 چاغی :خوفناک ٹریفک حادثہ،11افراد جاں بحق،4شدید زخمی

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے فیلڈر کار مکمل تباہ، 11سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ٹرالر اور فیلڈر کار میں خوفناک تصادم،11 افراد موقع پر جاں بحق،4 شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دالبندین میں ڈھنڈر لانڈھی کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر کا فیلڈر کارسے تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں 11 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ فیلڈر کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور

انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ فہد ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ،زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں