’’ساؤتھ ایئر‘‘کے آغاز کیلئے تیاریاں تیز،2 طیارے پہنچ گئے

’’ساؤتھ ایئر‘‘کے آغاز کیلئے تیاریاں تیز،2 طیارے پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئی ایئرلائن ’’ساؤتھ ایئر‘‘کے لیے 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے ، جس کے بعد ایئرلائن کے کمرشل آپریشنز کے آغاز کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔

ساؤتھ ایئر بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے شہروں کو ملک کے دیگر علاقوں سے فضائی رابطے فراہم کرے گی۔ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مینٹی ننس، پروازوں کے شیڈول اور عملے کی تعیناتی سمیت اہم انتظامات تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے تعاون سے جلد باضابطہ آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی اور مشرق وسطیٰ کی فضائی گزرگاہوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے منصوبے کی رفتار وقتی طور پر متاثر ہوئی تھی، تاہم اب طیاروں کی آمد کے بعد فضائی آپریشنز کے آغاز کا مرحلہ دوبارہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، جس سے ملکی ہوابازی کے شعبے کو بڑا فروغ ملے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں