حکومت تیل قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، سپریم کورٹ بار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید کی زیر صدارت 28 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث پیدا ہونے والا ایندھن بحران پاکستان کے اختیار سے باہر ہے تاہم جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔