ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت، بیرک کمپنی کا تکمیل کے عزم کا اظہار

ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت، بیرک کمپنی کا تکمیل کے عزم کا اظہار

وفاقی وزیر پٹرولیم اور بیرک چیئرمین کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بیرک کمپنی کے چیئرمین جان تھارنٹن سے ملاقات کی، جس میں ریکوڈک منصوبے پر اہم پیش رفت ہوئی اور کمپنی نے منصوبہ مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ریکوڈک میں جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیرک کمپنی کے چیئرمین جان تھارنٹن نے کہا کہ کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی مسلسل معاونت قابل ستائش ہے ۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی برآمدات اور معدنی شعبے کی ترقی کیلئے سٹراٹیجک اہمیت رکھتا ہے اور یہ ملکی معدنیات کے شعبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، ریکوڈک منصوبے سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں