فیصل بینک اور اوینزا سلوشنز میں ڈیجیٹل اشتراک مستحکم

فیصل بینک اور اوینزا سلوشنز میں ڈیجیٹل اشتراک مستحکم

کراچی(بزنس ڈیسک) فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں اوینزا سلوشن سے اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنایا ہے ۔فیصل بینک کا ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید، صارف دوست اور انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی پر مبنی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

اوینزا سلوشنز کے سی آر ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی معاونت سے بینک نے اپنے ڈیجیٹل فرسٹ وژن کو فروغ دینے میں نمایاں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔حال ہی میں فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اوینزا سلوشنز کے نئے موبائل بینکاری پلیٹ فارم کے ذریعے 100 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت اور اہم ٹیم اراکین موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں اداروں کی قیادت نے باہمی تعاون کے ذریعے جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اے آئی پر مبنی اسمارٹ حل متعارف کرانے کیلئے جدیدسینڈ باکس ماحول کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں