ننکانہ صاحب :مبینہ پولیس مقابلہ ، سنگین مقدمات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ننکانہ صاحب(خبر نگار )ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 21 سنگین مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ واربرٹن پولیس کی ٹیم نے مچھرالہ گاؤں کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 سے 6 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم علی عبداﷲ اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزم فرار ہوگئے ۔ زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔