کرپٹ اور بددیانت حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں:حافظ نعیم

کرپٹ  اور  بددیانت  حکمران  عوام  کو  دونوں  ہاتھوں  سے  لوٹ  رہے  ہیں:حافظ  نعیم

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کسی حکمران کا نہیں، عوام کا ہے۔

بلوچستان کے قدرتی وسائل پر وہاں کے  عوام کا حق ، انہیں حقوق سے محروم رکھ کر خوشحالی اور امن کا تصور نہیں کیا جاسکتا، دنیا بھر میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنے نظریے کے مطابق ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بن کر ابھرے گا، کرپٹ اور بدیانت حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،ظلم کا یہ نظام اب نہیں چلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں دو روزہ سوشل میڈیا لیڈر شپ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرکے ڈھا ئی کروڑ سے زیادہ طلبہ اور لاکھوں اساتذہ کا استحصال کیا جارہا ہے ، جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک اس فرسودہ نظام سے نجات کی جدوجہد ہے ،،عوام مایوس نہ ہوں اور تبدیلی کی اس لہر میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا قرضہ 85 ہزار ارب روپے تک جاپہنچا اور اس میں روزانہ 20ارب روپے اضافہ ہو رہا ہے ،17 ہزار ارب کے بجٹ میں آدھا بجٹ سود کی مد میں جا رہا ہے اور باقی آدھا حکمرانوں کے اللوں تللوں میں خرچ ہوجاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سود کی لعنت ختم کرنے کے بجائے ایک بار پھر شرح سود میں اضافہ کردیا ، ایک فیصد اضافے سے قرضوں میں 540 ارب روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے ، ایسے نااہل حکمرانوں کی موجودگی میں عوام کے ہاتھ کچھ نہیں آسکتا۔ لیڈر شپ ورکشاپ میں شریک بلوچستان کے کارکنوں کے سوالوں کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر جماعت اسلامی کا مو ٔقف بڑا واضح اور دو ٹوک ہے کہ فوجی آپریشن کو ختم ہونا چاہئے اور عوام کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر جاگیرداروں وڈیروں اور سرمایہ داروں کا مسلط کردہ نظام الٹ دے گی ، تعلیم کو 100فیصد مفت کردیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں