مضبوط معیشت ودفاع قومی استحکام کیلئے ناگزیر ، میاں کاشف

مضبوط معیشت ودفاع قومی استحکام کیلئے ناگزیر ، میاں کاشف

معاشی بحالی وصنعتی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں،سی ای اوفرنیچر کونسل

لاہور (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور مستحکم دفاع قومی سلامتی، خودمختاری اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ستون ہیں۔اتوار کو لاہور میں پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم معاشی ترقی اور دفاعی تیاری کے درمیان توازن قائم کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زراعت، آئی ٹی، مینوفیکچرنگ اور فرنیچر برآمدات سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔

جو قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی، پالیسیوں کا تسلسل اور سرمایہ کار دوست اقدامات مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری، پالیسی سازوں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ معاشی بحالی اور صنعتی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں