شوبز شخصیات لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھیں:فضا علی

شوبز شخصیات لباس کے انتخاب  میں حدود کا خیال رکھیں:فضا علی

لاہور (آئی این پی)اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے پاکستانی اداکاراؤں کو مختصر لباس پہننے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماحول اور ثقافت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ثقافت کو فالو کرنا چاہیے ، اگر اداکارائیں بولڈ لباس پہنتی ہیں تو اسے اسلامی ریاست میں مناسب نہیں سمجھا جاتا، جس کے بعد تنازع اور تنقید جنم لیتی ہے کیونکہ لوگ اپنی اداکاراں کو اس انداز میں دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں