اللّٰہ کا شکر ہے ملک کیلئے بہت اچھا کھیلا:اذان اویس
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے والے اذان اویس نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دے کر بہت اچھا لگ رہا ہے ، اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اذان اویس نے بتایا کہ شروع میں تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن بعد میں کھیل بہتر رہا۔ امام الحق کے ساتھ پارٹنرشپ بہت اچھی رہی، امام الحق نے بیٹنگ کے دوران انہیں بہت سمجھایا، پریشر ریلیز کیا اور حوصلہ دیا۔