جرمنی،پاکستانی کراٹے فائٹر راجہ ریحان کا گولڈ میڈل

جرمنی،پاکستانی کراٹے فائٹر راجہ ریحان کا گولڈ میڈل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے فائٹر راجہ ریحان نے جرمنی میں ہونے والے کراٹے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

راجہ ریحان نے جرمن کلب بشندو کیمنیزکی نمائندگی کرتے ہوئے انڈر30 ،80کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا اور پورے ایونٹ میں اپنے حریفوں پر مکمل برتری ثابت کی۔پہلی فائٹ میں راجہ ریحان نے انگو شیفرکو 0-6 سے شکست دی۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ مارسل کوچسے ہوا جہاں سخت مقابلے کے بعد انہوں نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔فائنل میں راجہ ریحان نے تیمور مینووکو 0-9 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں