محبت کے لیے کیریئر قربان نہیں کرسکتی:دنانیر مبین

محبت کے لیے کیریئر قربان  نہیں کرسکتی:دنانیر مبین

کراچی(آئی این پی)اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے مستقبل، محبت اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے کیریئر اور خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے دنانیر مبین نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اس وقت ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے ، اور وہ محبت کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو قربان کرنے پر یقین نہیں رکھتیں،وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے خود کو اس حد تک نہیں لے جائیں گی کہ اپنی شناخت کو نقصان پہنچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں