نیفے میں گولی چل گئی، زیادتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
سی سی ڈی نے باٹا پور میں ملزم ذیشان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر )سی سی ڈی نے ریپ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے باٹا پور میں چھاپہ مارا جہاں ملزم نیفے میں گولی چلنے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز نے ریپ کے ملزم ذیشان کی گرفتاری کیلئے باٹا پور کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں ملزم نے فرار کی کوشش کی تو اس دوران اس کے نیفے میں رکھا پستول چل گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا،بعدازاں اسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔