ٹرمپ کے دورہ چین کا شیڈول جاری، بدھ کوبیجنگ پہنچیں گے

 ٹرمپ کے دورہ چین کا شیڈول جاری، بدھ کوبیجنگ پہنچیں گے

جمعرات کی صبح استقبالیہ، شام کو سرکاری ضیافت، جمعہ کو چینی صدر سے ملاقات ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات میں ایران جنگ، تجارت اور تائیوان پر اہم گفتگو متوقع صدر ٹرمپ چینی صدر کو رواں سال دورہ امریکا کی دعوت دیں گے ـ:وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(اے ایف پی)وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا شیڈول جاری کردیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے ، جمعرات کی صبح استقبالیہ، جمعرات کی شام سرکاری ضیافت ہوگی، جمعہ کو روانگی سے  قبل امریکا اور چین کے صدور چائے کی نشست پر ملیں گے ۔ اعلامیے کے مطابق امریکا اور چین مشترکہ تجارتی بورڈ اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے ، ٹرمپ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران ایران سمیت اہم عالمی معاملات پر بات کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا، جس میں تجارت، ٹیرف، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سربراہی ملاقات انتہائی علامتی اہمیت کی حامل ہوگی، تاہم ٹرمپ کا بنیادی فوکس امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات میں توازن پیدا کرنا ہے ۔صدر ٹرمپ چینی صدر کو رواں سال دورہ امریکا کی دعوت دیں گے ـ وائٹ ہاؤس کے مطابق شی جن پنگ کا رواں سال امریکا کا جوابی دورہ متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں