ساتھ جانے سے انکار، سابق شوہر نے مطلقہ خاتون قتل کر دی

ساتھ جانے سے انکار، سابق شوہر نے مطلقہ خاتون قتل کر دی

سندر میں ارشد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سابق اہلیہ کلثوم کے گھر آیا تھا

لاہور(کرائم رپورٹر )سندر کے علاقے میں سابق شوہر نے ساتھ جانے سے انکار پر ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کر کے مطلقہ خاتون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں ارشد نامی شخص نے 8ماہ قبل اپنی بیوی 45سالہ کلثوم کو طلاق دے دی تھی ،گزشتہ  روز ارشد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ بیوی کلثوم کے گھر آگیا اور اسے ساتھ لے جانے کی کوشش کی مگر اس نے انکار کر دیا جس پر ارشد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کلثوم موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں