10وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیا سے محروم
ڈاکوؤں نے ارمغان سے 3لاکھ،سہیل سے 2لاکھ70 ہزار روپے لوٹ لئے گلبرگ ، فیکٹری ایریا سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے لاری اڈا میں ارمغان سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں سہیل سے 2لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل ،گرین ٹاؤن میں تسنیم سے 2لاکھ55 ہزار روپے اور موبائل ، رائے ونڈ میں غفار سے 2لاکھ25ہزار روپے اور موبائل، شفیق آباد میں توقیر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل سمیت قیمتی سامان چھین لیا ۔دوسری طرف گلبرگ اور فیکٹری ایریا سے 2گاڑیاں جبکہ نولکھا، ہڈیارہ اور شیراکوٹ سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔