قصور :موٹر سائیکل سوار نوجوان فائرنگ سے قتل

قصور :موٹر سائیکل سوار  نوجوان فائرنگ سے قتل

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ سرائے مغل میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کوٹ چوباری والا کے رہائشی وسیم ولد سبحان خان میوکو 5 افراد ذیشان، راشد ، جمشید وغیرہ نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کیا۔اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے لاہور ریفر کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں