خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے : صبا قمر

خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں  کو مار دیتا ہے : صبا قمر

کراچی(این این آئی)اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے خود کو ایک ادھوری روح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں سب کچھ پا لینے کے بجائے چیزوں کا ادھورا رہ جانا ایک الگ ہی لطف رکھتا ہے ۔اداکارہ نے اپنی زندگی کا موازنہ بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کے کرداروں سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کی فلموں میں ادھورے پن میں ایک خاص احساس اور خوبصورتی چھپی ہوتی ہے ، وہ خود بھی اپنی زندگی میں اسی کیفیت کو محسوس کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں