غریب کا خودکشی کرنا باقی،بلال قریشی کا مریم نواز پر طنز

غریب کا خودکشی کرنا باقی،بلال قریشی کا مریم نواز پر طنز

لاہور (آئی این پی) اداکار بلال قریشی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے سے متعلق وائرل کلپ پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

۔سوشل میڈیا سائٹس پر مریم نواز کا ایک کلپ وائرل ہے ، جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ 2024 سے پہلے مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا تھا، 2024 اور 2025 میں مہنگائی کا گراف مستحکم تھا۔اب 2026میں مہنگائی کم ہوئی ہے ۔ اداکار نے انسٹاگرام کی سٹوری پر مریم نواز کے لیے کہا کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ یہ تالیاں نہیں امیر کی چپیڑیں ہیں غریب کے منہ پر۔بلال نے مزید کہا خیر اب یہ حالات ہیں کہ غریب کے لیے صرف خودکشی کرنا ہی باقی رہ گیا ہے ۔ ساتھ ہی اداکار نے غصے والا ایموجی بناکر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں