بعض اوقات خاموشی بہتر،اورنگزیب لغاری کا فردوس کیلئے پیغام
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے ساتھی سینئر اداکار فردوس جمال کے متنازعہ بیانات پر اپنا ردعمل دیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوگ فردوس جمال کو صحیح طرح سمجھ نہیں پائے ، میں انہیں پاگل کہتا ہوں اور دنیا بھی یہی کہتی ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ زیادہ تر مواقع پر درست ہوتے ہیں۔اورنگزیب لغاری کے مطابق فردوس جمال ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں سے اختلاف اور جھگڑوں میں پڑ جاتے تھے ، لیکن 90 فیصد مواقع پر ان کا مؤقف درست ہوتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے، ہر بات پر لڑنا انسان کی شہرت کو متاثر کرتا ہے۔