دبئی سے پاکستانیوں کے نکالنے کی خبریں بے بنیاد:چودھری سالک
سعودی عرب اور قطر سمیت کئی خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکرز کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں۔نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سعودی عرب اور قطر سمیت کئی خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔وفاقی وزیر نے دبئی سے پاکستانی ورکرز کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کی اور کہا یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ہیں۔ دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا۔ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں، نئی مارکیٹس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔