معرکہ حق نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا:راغب نعیمی

 معرکہ حق نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا:راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

 آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی فورسز کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر امن بحال کیا۔افواج پاکستان نے ہمیشہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے ۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں