کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

 کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

فی لٹر 53روپے 11پیسے مہنگا کیا گیا،ایئر لائنز کا کرایے بڑھانے کا عندیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں ) حکو مت نے کمرشل طیاروں کا جیٹ فیول بھی مہنگاکردیا ۔حکومت نے کمرشل طیاروں کے استعمال میں آنے والا جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے 11پیسے فی لٹراضافہ کر دیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر441روپے 66پیسے فی لٹرہوگئی۔جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کے اخراجات میں  غیرمعمولی اضافہ برداشت کرناہوگا ۔ایوی ایشن ذرائع نے ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے ۔واضح رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے کمرشل جہازوں کے ٹکٹس مزید مہنگے ہو جائیں گے ۔یاد رہے حالیہ دنوں میں حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل بھی 15 روپے فی لٹر مہنگا کردیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں