دکھاوے سے پاک عبادت ہی قبول ہوتی ہے :طاہرالقادری

دکھاوے سے پاک عبادت ہی قبول ہوتی ہے :طاہرالقادری

لاہور (سٹاف رپورٹر )تحریک منہاج القرآن کے بانی طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیت تمام عبادات کی روح ہے ، اگر کسی عمل میں دکھاوا، ریاکاری اور نمود و نمائش شامل ہو جائے تو وہ عبادت اللہ تعالیٰ کے ہاں قبولیت نہیں پاتی۔

قربانی کا فلسفہ ہمیں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی عظیم قربانی سے ملتا ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ کے حکم پر ایک باپ نے اپنے لختِ جگر کو قربان کرنے کا ارادہ کیا اور بیٹے نے بھی تسلیم و رضا کے ساتھ سرِ تسلیم خم کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں