وفاقی آ ئینی عدالت میں رواں ہفتے 3بینچزمقدمات کی سماعت کرینگے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی آئینی عدالت میں آج پیر 11مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے 3بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
جو پیر سے جمعرات تک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2رکنی بینچ ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل 3 رکنی بینچ ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس سید ارشد حسین شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔