کافی کے صحت پر مثبت اثرات سے متعلق اہم انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کافی کے اندر کچھ ایسے کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں موجود تناؤ اور عمر رسیدگی میں کردار ادا کرنے والے ریسیپٹر پروٹین پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
دہائیوں پر محیط تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی پینے والے لوگ طویل عمر پاتے ہیں اور ان میں طویل مدتی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔آبادیاتی مطالعات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ کافی پینے والے افراد میں کئی عمر رسیدہ بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے ، جن میں میٹابولک بیماری، کچھ اقسام کے کینسر، پارکنسنز بیماری، ڈیمینشیا اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔ نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کافی شاید جزوی طور پر اس ریسیپٹر پروٹین این آر4اے 1 پر اثر انداز ہو کر کام کرتی ہے ، جسے عمر رسیدگی، سٹریس اور دل کی بیماریوں میں کردار کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت حاصل ہے ۔