11منزلہ عمارت سے گر کر 4سالہ بچہ زندہ بچ گیا

11منزلہ عمارت سے گر کر 4سالہ بچہ زندہ بچ گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک بچہ بلند و بالا عمارت سے گرنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔یہ واقعہ چین کے صوبے لیاؤننگ کے علاقے Dalian میں سامنے آیا۔

یہ 4 سالہ بچہ ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 11 ویں منزل کی کھڑکی سے نیچے گرا تھا۔گرنے کے بعد جب بچے کو ہوش آیا تو اس نے ماں کو روتے ہوئے بتایا کہ وہ کھڑکی پر اس لیے چڑھ گیا تھا کیونکہ وہ ماں کو یاد کر رہا تھا اور گھر واپس آتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا۔شیاؤمنگ نامی یہ بچہ اس وقت گھر میں اکیلا تھا اور والدین سامان کی ڈیلیوری کے لیے باہر گئے ہوئے تھے ۔بچے کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے جلد گھر واپسی کا منصوبہ بنایا تھا اور انہیں یقین تھا کہ بچہ محفوظ رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے دروازہ لاک کر دیا تھا اور کھڑکی کا شیشہ بھی بند کیا تھا مگر کسی طرح بچے نے کھڑکی کا شیشہ کھول لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں