ایپل کے ایئر پوڈز میں اب چھوٹے کیمرے نصب ہونگے
لاہور(نیٹ نیوز)ایپل ایک ایسے انقلاب کی تیاری کر رہی ہے جو ہمارے ایئر فون استعمال کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر بدل دے گا۔
ایپل ایک خفیہ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جس کے تحت اب ایئر پوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت اے آئی نصب کی جائے گی، جس کے بعد یہ ایئر پوڈز صارف کے لیے تیسری آنکھ کا کام کریں گے ۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ایپل نئے ایئر پوڈز کے لانچ کے آخری مراحل میں ہے جن میں بلٹ اِن کیمرے شامل ہوں گے ۔یہ نئے ایئر پوڈز اے آئی صلاحیتوں سے بھی لیس ہوں گے اور ممکنہ طور پر ایپل کا پہلا ایسا ڈیوائس بنیں گے جو خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے دور کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ ایئر پوڈز اب آخری جانچ کے مراحل میں ہیں اور ان کا موجودہ ڈیزائن اور فیچرز تقریباً ویسے ہی ہیں جیسے حتمی پروڈکٹ ہوگا۔