جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے
لاہور(نیٹ نیوز)چہل قدمی ایک سادہ اور آسان جسمانی سرگرمی ہے جو جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔
مگر سوال یہ ہے کہ آخر روزانہ کتنے قدم چل کر آپ جسمانی وزن میں کمی لاسکتے ہیں؟اس سوال کا جواب ایک نئی طبی تحقیق میں دیا گیا ہے ۔انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 8500 قدم چلنے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس عادات کو برقرار رکھنے سے کچھ عرصے بعد ان کے جسمانی وزن میں مزید 3.28 فیصد کمی آئی۔مزید تجزیے سے قدموں کی تعداد میں اضافے اور جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے میں ٹھوس تعلق ثابت ہوا۔محققین نے بتایا کہ اگر آپ روزانہ 8500 قدم چلنا عادت بنالیں تو اس عادت سے جسمانی وزن میں کمی لانے اور اس کمی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔